14 ستمبر 2014 - 14:45
اردن میں حکومت مخالف گروہ نے حکومت کو کیا خبردار

اردن میں حکومت مخالف گروہوں اور سیاسی جماعتوں نے اس ملک کی حکومت کو دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے اتحاد میں شمولیت پر خبردار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ اردن میں حکومت مخالف گروہوں اور سیاسی جماعتوں نے اس ملک کی حکومت کو دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے اتحاد میں شمولیت پر خبردار کیا ہے۔
 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے امریکی صدر کی جانب سے عالمی اتحاد تشکیل دیئے جانے کے ساتھ ہی، اردن کی حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے اس ملک کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کرے۔
اردن میں حکومت مخالف گروہوں نے مشرق وسطی کے مسائل میں امریکہ کی فوجی مداخلت کو علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد اور دہشتگردی میں اضافہ کا باعث قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نام نہاد اتحاد تشکیل دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲